19 November 2016 - 23:52
News ID: 424561
فونت
گذشتہ روز سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
دھشت گرد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ روز سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا تھا۔

پاکستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ داعش کے زیر حراست ملزمان نے دہشت گردوں کو شام اور افغانستان بیھجنے کا اعتراف کیا ہے۔

پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی یا کاؤنٹر آف ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے داعش کے زیرحراست دہشت گردوں نے دہشت گردوں کو پاکستان سے شام اور افغانستان میں جنگ کے لئے بھیجے جانے کا اعتراف کیا ہے-

سی ٹی ڈی کے ذریعے گرفتار کئے جانے والے داعش دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران بتایا کہ ہم نہ صرف لاہور میں لوگوں کو داعش میں شامل کرتے تھے بلکہ انھیں ٹریننگ دیتے اور لڑنے کے لئے شام اور افغانستان منتقل کرتے تھے - ملزموں نے اب تک کئی افراد کو شام اور افغانستان بھیجوانے کا اعتراف کیا ہے- ذرائع کے مطابق تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ قاری عابد جو کہ داعش کے سوشل میڈیا سیل کا اہم رکن ہے اور اس وقت شام میں برسرپیکار ہے اس سے ان ملزمان کا گہرا تعلق ہے-

گرفتار کئے جانے والے دہشت گردوں میں داعش لاہور کا علاقائی سرغنہ بھی شامل ہے جس سے تفتیش جاری ہے- سی ٹی ڈی نے ملزمان کی نشاندہی پر کئی سہولت کاروں اور ان کے نیٹ ورک کے مزید ساتھیوں کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

گذشتہ روز سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ یہ ملزمین تین مہینوں سے زیرنگرانی تھے-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬