19 November 2016 - 23:55
News ID: 424570
فونت
سعودی عرب نے یمن میں اڑتالیس گھنٹے کی جنگ بندی کے آغاز میں ہی اس ملک کے مختلف علاقوں پر بمباری کر دی
یمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جنوبی صوبے تعز کے کچھ علاقوں پر کم سے کم سات بار بمباری کی - سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے زباب علاقے پر بھی بمباری کی جس میں کئی شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبر ہے-

اسی طرح یمن کا شمال مغربی صوبہ بھی سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری کا نشانہ بنا- اقوام متحدہ کی کوششوں اور یمن کی مستعفی حکومت کے اعلان کے بغیر یمن میں جمعرات سے جنگ بندی نافذ ہونے والی تھی لیکن سعودی عرب نے دعوی کیا ہے کہ یمن کے مستعفی صدر منصورہادی کے ذریعے سعودی بادشاہ سے جنگ بندی کی درخواست کے بعد سنیچر کی دوپہر بعد سے اڑتالیس گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا-

اسی درمیان یمن کے کچھ ذرائع ابلاغ نے یمن میں غذائی اشیا کی شدید کمی اور قحط بڑھنے کی جانب سے خبردار کیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق یمن میں پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافے اور انسانی امداد نہ ملنے کے باعث یہ ملک پوری طرح ٹریجڈی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے- حالیہ بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق یمن میں دوکروڑ دس لاکھ لوگوں سے زیادہ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬