19 November 2016 - 23:49
News ID: 424560
فونت
یمنی فوج اور رضاکار فورس کی اسنیپریونٹس کی کارروائی میں تین سعودی فوجی سعودی شہر جیزان میں ہلاک ہوئے ہیں۔
یمنی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج اور رضاکار فورس کی اسنیپریونٹس کی کارروائی میں تین سعودی فوجی سعودی شہر جیزان میں ہلاک ہوئے ہیں۔

اس سے قبل سعودی فوجیوں نے جمعے کو یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ فضائی حملے کئے تھے۔

سعودی عرب، بیس مہینے سے زیادہ عرصے سے یمن کو اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنانے کے ساتھ ہی اس ملک کا زمینی، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن کی فوج نے اس ملک کے مختلف علاقوں پر سعودیوں کے شدید حملوں کا جواب دیتے ہوئے تین سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سعودی جارحیت کا مقصد یمن کے مفرور و مستعفی صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔

یمن پر سعودی حملوں میں اب تک دس ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں  بے گھر اور دربدر ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات بھی تباہ ہوگئی ہیں۔/۹۸۸/ن۹۳۰ک۱۸۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬