
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین حسینی میں شریک لاکھوں زائرین نے نجف سے کربلا ملین مارچ کے دوران ایک طومار پر دستخط کرکے اقوام عالم کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ سامراجی طاقتوں کے ناجائز مفادات اور ان کے نسل پرستانہ رویوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں –
اربعین مارچ کے شرکاء نے مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے نفرت و بیزاری اور ان کے خلاف جدوجہد کا اعلان کیا ہے-
اس طومار میں ، جس میں دنیا میں امن کے قیام اور ظلم کے خلاف جنگ کا پیغام دیا گیا ہے اب تک کئی لاکھ افرداد دستخط کر چکے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ دس لاکھ تک زائرین اس پر دستخط کریں گے- اس طومار پر دستخط کرنے والوں میں بلا تفریق مذہب و ملت سب نے حصہ لیا ہے-
اس نامے کے متن کا چھ زبانوں منجملہ عربی ، فارسی، اردو، ترکی ، استانبولی، انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے جو سوشل نیٹ ورک پر اربعین لیٹر کے پیج پر دستیاب ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۴۴