19 November 2016 - 22:20
News ID: 424566
فونت
نیکٹا کی ویب سائٹ پر موجود فہرست کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اب تک ۶۳ تنظیموں پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ اس فہرست میں حالیہ اضافہ اُس وقت ہوا جب دورانِ تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ جماعت الاحرار اور کالعدم لشکر جھنگوی العالمی نامی دونوں تنظیمیں فرقہ وارانہ دہشت گرد کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
دھشت گرد

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکومت نے ملک بھر میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث 2 مزید دہشتگرد تنظیموں جماعت الاحرار اور لشکرِ جھنگوی العالمی کو کالعدم قرار دے دیا۔ جماعت الاحرار اور لشکرِ جھنگوی العالمی کو ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے فرقہ وارانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے پر کالعدم قرار دیا گیا۔

قومی ادارہ برائے انسدادِ دہشت گردی (نیکٹا) کی ویب سائٹ پر موجود کالعدم تنظیموں کی ترمیم شدہ فہرست کے مطابق 11 نومبر کو جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی العالمی کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

نیکٹا کی ویب سائٹ پر موجود فہرست کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اب تک 63 تنظیموں پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ اس فہرست میں حالیہ اضافہ اُس وقت ہوا جب دورانِ تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ جماعت الاحرار اور کالعدم لشکر جھنگوی العالمی نامی دونوں تنظیمیں فرقہ وارانہ دہشت گرد کارروائیوں میں مصروف ہیں، شہر کراچی میں بھی گزشتہ دنوں اس قسم کے حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی جن میں سے اکثر میں لشکرِ جھنگوی العالمی ملوث تھی۔

مختلف سیکیورٹی، انٹیلی جنس، تفتیشی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے ان تنظیموں کو کالعدم قرار دیئے جانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

29 اکتوبر کو ناظم آباد میں محرم کی مجلس میں ہونے والے حملے میں تین بھائیوں سمیت 5 افراد کی شہادت کے بعد سندھ پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے بھی یہی احکامات دیئے گئے۔

حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ اگر جماعت الاحرار کی حالیہ کارروائیوں کو دیکھا جائے تو یہ تنظیم سول ہسپتال کوئٹہ میں حملے کی ذمہ داری قبول کرچکی ہے جس میں وکلاء سمیت 70 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬