19 November 2016 - 22:15
News ID: 424567
فونت
لاہور حکومت نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لاہور کے سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہنے کا اعلان کیا ۔
پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاھور کی ضلعی حکومت نے پیر کے روز شہر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں چہلم امام حسین اور داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ اس کا اطلاق سول سیکرٹریٹ ملازمین اور دیگر سٹاف پر نہیں ہوگا۔

لاہور کی ضلعی حکومت نے چہلم سید شہدائے اور داتا گنج بخش کے 973 ویں سالانہ عرس کے موقع پر لاہور میں 21 نومبر پیر کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت نے پیر کے روز شہر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں چہلم امام حسین اور داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ اس کا اطلاق سول سیکرٹریٹ ملازمین اور دیگر سٹاف پر نہیں ہوگا۔

داتا گنج بخش کا سالانہ عرس آج سے شروع ہو گیا ہے جو کہ پیر تک جاری رہے گا، اس موقع پر زائرین ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں آئیں گے جن کی سیکیورٹی کیلئے ضلعی حکومت نے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

داتا گنج بخش دربار پر 2000 سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں۔ ادھر 20 صفر المظفر کو چہلم امام حسینؑ جلوس موچی گیٹ سے برآمد ہو کر کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہوگا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬