20 November 2016 - 23:30
News ID: 424587
فونت
بزرگ عالم دین اور شیعہ سنی اتحاد کی علامت حجت الاسلام مرزا یوسف حسین کی بلا جواز گرفتاری کے خلاف احتجاج جرم بن گیا ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما حجت الاسلام مبشر حسن اورآل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما حجت الاسلام اظہر حسین نقوی کے خلاف تھانہ ناظم آباد میں ایف آئی آر درج ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کے باہر آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک اور متحدہ علماءمحاذکے مرکزی رہنما حجت الاسلام مرزایوسف حسین کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع وسطی کے تحت منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں خطاب کو لائوڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت بنیاد بنا کر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما حجت الاسلام مبشر حسن اور حجت الاسلام اظہر حسین نقوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

واضح رہےکراچی شہر میں بے گنا ہ علمائے کرام ، اکابرین اور نوجوانوں کی ظالمانہ گرفتاریوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہےاس سے قبل چیئرمین وائس آف شہداءسید فیصل رضا عابدی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کے جرم میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا جنہیں بعدازاں ضمانت پر رہا کروایا گیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬