رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ نے مغربی رمادی میں داعش دہشت گردوں کے مشہور اڈے فرقان پر بمباری کرکے کم سے کم پچاس تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ ہلاک ہونے والوں میں ابوسلمان کے نام سے مشہور داعش کا کمانڈر اسامہ العنبری بھی ہے۔
ابوسلمان کے ہاتھ افغان عوام کے خون سے بھی رنگین تھے اور وہ اس ملک میں القاعدہ کے ساتھ عوام کے خلاف برسرپیکار تھا۔
عراقی فوج نے صوبہ انبار میں عانہ ، قائم اورعکاشات علاقوں میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے انھیں تباہ کردیا ۔ اس کارروائی میں تقریبا ایک سو چالیس تکفیری دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔
عراقی فوج نے موصل میں تلعفر ہوائی اڈے کے قریب داعش دہشت گرد گروہ کے تین ڈرون طیارے بھی مارگرائے ہیں ۔ یہ ڈرون طیارے دھماکا خیز بیلٹ سے لیس تھے ۔
داعش دہشت گرد گروہ ، عراقی فوج پر حملے کے لئے پہلی بار دھماکہ خیز بیلٹ استعمال کررہی ہے۔ درایں اثنا عراق کی عوامی رضاکار فورس نے موصل کے تلعفر ہوائی اڈے کے قریب داعش کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔
رضاکار فورس کی جوابی کارروائی میں سات دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی چار گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔
نینوا آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر رشید یاراللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی پولیس نے مشرقی شرقاط کے امام غربی دیہات میں داعش کے چالیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
بیان کے مطابق فوج کی نویں بٹالین نے یونس السبعاوی ، فلسطین و جدیده المفتیکی نامی محلوں کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے داعش کے زیر قبضہ تمام عمارتوں پر کنٹرول حاصل کرلیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/