امیر حمزہ:
جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما نے چنیوٹ پاکستان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا :حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، کشمیر جہاد کی برکت سے آزاد کرائیں گے، بھارت اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ملک ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : حرمین شریفین کی حفاظت اپنے خون سے کریں گے، دہشت گردی کے خلاف حکومت اور جنرل راحیل شریف کے اقدامات قابل تحسین ہیں، حکومت کو کشمیر کے مسئلہ پر بھی دو ٹوک موقف اختیار کرنا ہو گا تاکہ کشمیریوں کو آزادی مل سکے۔
چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، داعش کے لوگ خارجی ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اصل میں یہ یہودیوں کے آلہ کار اور ایجنٹ ہیں، کشمیر جہاد کی برکت سے آزاد کرائیں گے، بھارت اور اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ملک ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے