21 November 2016 - 18:44
News ID: 424595
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرائے جانے کا مطالبہ کیا ۔
حجت الاسلام ساجد نقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے سرگودہا میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے منعقد ہونی والی مجلس عزا سے خطاب کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین  نقوی نے مجلس عزا کے اختتام پر سرگودہا کے نواحی گاؤں بگہ بلوچاں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا : پانامہ لیکس کا ایشو پارلیمنٹ میں حل کیا جانا چاہیے تھا، لیکن اب سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی، وہ سب کیلئے قابل قبول ہونا چاہئے، ورنہ صورتحال کسی کے سنبھالے نہیں سنبھلے گی۔

انہوں ‌نے کہا:‌ ضرب عضب آخری مراحل میں ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہئے ۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬