امریکا کے مختلف شھروں میں موجود شیعہ مسلمانوں نے حضرت امام حسین(ع) کے چہلم کے جلوس نکالے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے مختلف شھروں میں موجود شیعہ مسلمانوں نے گذشتہ روز حضرت امام حسین(ع) کے چہلم کا جلوس پورے شان و شوکت کے ساتھ نکلا ۔
انہوں نے اس جلوس کا مقصد شھادت امام حسین علیہ السلام سے امریکن شھریوں کی آشنائی اور پیغام صلح و محبت کو عام کرنا بتایا ۔
اس جلوس میں موجود محترم عادل صاحب نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ ہم پوری دنیا خصوصا امریکا میں موجود تمام شھریوں کو بتانا چاہتے ہیں ہم صلح و محبت و امنیت تقسیم کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: ہم داعش ، القاعدہ اور اس جیسی دھشت گرد تنظیموں کے مخالف ہیں ، یہ اپنے اوپر اسلام کا لیبل لگا کر اسلامی تعلیمات و احکام کے مخالف فعالیتیں انجام دیتے ہیں اور در حقیقت یہ لوگ اسلام سے بیگانہ ہیں اور مسلمان نہیں ہیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۷۵
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے