رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے مشھور شیعہ عالم دین همام حمودی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں سعودیہ کے نیوز پیپر شرق الاوسط کی جانب سے عراقی خواتین کی توھین کئے جانے پر شدید مذمت کی ۔
اس پیغام میں آیا ہے : عراقی حکمراں اور عدلیہ کے ذمہ دار سعودیہ کے نیوز پیپر شرق الاوسط کی اس حرکت پر عکس العمل ظاھر کریں اور قانونی چارہ جوئی کریں ۔
عراقی پارلیمنٹ کے ممبر نے اس پیپر پر بینڈ لگائے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا: عراق میں اس پیپر کا ایڈ ، اس کی تقسیم اور دیگر فعالیتیں متوقف کی جائیں ۔
انہوں نے مزید کہا: اس پیپر نے داعش اور دیگر دھشت گرد اور تکفیری گروہوں کی مسلسل ناکامی ، عراقی فوج اور عوامی فورس کی مستقل کامیابی پر یہ اقدامات کئے ہیں ۔
دوسری جانب عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر سے صادر ہونے والے بیانیہ میں سعودین نیوز پیپر الشرق الاوسط کے اس توھین آمیز اقدامات کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔
الیوم السابع نیوز سائٹ نے اپنی رپورٹ میں تحریر کیا ہے کہ الشرق الاوسط کی یہ رپورٹ جھوٹی اور ملت عراق کی توھین شمار کی جاتی ہے ۔
اس بیانیہ میں آیا ہے : عراقی اپنی سرزمین اور اپنی غیرت کا دفاع کرتے ہیں اور سعودین نیوز پیپر الشرق الاوسط اربعین کے سلسلے میں جھوٹی رپورٹ نشر کرنے پر معذرت خواھی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۷