مصری پارلیمنٹ میں دینی کمیشن کے سربراہ:
مصری پارلیمنٹ میں دینی کمیشن کے سربراہ نے مصر میں شیعوں کی جانب سیاسی پارٹی بنائے جانے پر عکس العمل کا اظھار کیا اور کہا: مصر میں شیعوں کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصری پارلیمنٹ میں دینی کمیشن کے سربراہ اسامہ العبد نے کہا: اس ملک کے شیعہ ھرگز پارلیمنٹ اور یا حکومت کی کسی پوسٹ پر نہیں پہونچ سکتے کیوں کہ مصر میں شیعوں کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: مصر میں شیعوں کی تعداد بہت کم ہے جو اثر انداز نہیں ہے ، انہیں مصر میں کوئی مقام نہیں ملے گا اور اپنے پروگراموں کو جامعہ عمل پہنانے کے لئے ان کی کوئی بھی مدد نہیں کرے گا ۔
مصری پارلیمنٹ کے رکن نے مزید کہا: مصر اھل سنت کا مرکز ہے جو اھل بیت کو مانتے ہیں مگر شیعہ اس ملک میں ھرگز کسی کو نہ پائیں گے کہ ان کی مدد کرسکے ۔
مصری شخصیت کا یہ بیان، مصر میں شیعوں کی سیاسی پارٹی بنائے جانے کے حوالے اس ملک کے شیعہ رھنماوں کی ہونے والی نشست کے جواب میں سامنے آیا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۰۷
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے