21 November 2016 - 22:44
News ID: 424606
فونت
یمن کی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے اب تک ایک سو چودہ بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔
یمن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن نے جنگ بندی کے آغاز سے ہی متعدد ہوائی حملے کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی- یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ان حملوں کے دوران ممنوعہ ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہوائی حملوں ، میزائلی حملوں اور توپخانوں کے حملوں کے ذریعے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی - یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے اتحادیوں نے بھی یمن کے مختلف صوبوں میں حملے کرکے بہت سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا-

ان کا کہنا تھا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس مسقط میں جنگ بندی کے لئے ہونے والے سمجھوتے کی پاسداری کرے گی البتہ دشمن کی ہر جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتی ہے-

شرف لقمان نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی مسقط سمجھوتے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور یمن میں امن و صلح کی برقراری کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬