21 November 2016 - 22:49
News ID: 424608
فونت
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا میں شریک عزاداروں پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر پینتیس ہو گئی ہے جبکہ اسی سے زائد عزادار زخمی ہیں۔
کابل میں عزاداروں پر جملہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌ کے مطابق، افغانستان کی پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ جس وقت لوگ کابل کی مسجد باقرالعلوم میں عزاداری سید الشہدا میں مصروف تھے اسی وقت ایک دہشت گرد نے خود کو مسجد کے اندر دھماکے سے اڑا لیا- اس حملے میں پہلے ستائیس عزاداروں کے شہید اور پینتیس کے زخمی ہونے کی خبر تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ شہید ہونے والوں کے جسم کے ٹکڑے دور دور تک جا گرے اور ہر طرف افراتفری کا ماحول تھا- اس سے پہلے بھی تکفیری دہشت گردوں نے کابل میں عزاداروں پر دہشت گردانہ حملہ کیا تھا- گذشتہ نو محرم کو کابل میں عزاداری کے جلوس پر دہشت گردانہ حملے میں چودہ عزادار شہید ہو گئے تھے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬