22 November 2016 - 23:47
News ID: 424625
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا : دہشتگردی کی نرسریاں ختم کرنے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔
صاحبزادہ حامد رضا

:

حکمران طبقے میں آمرانہ سوچ کے خاتمے سے ہی حقیقی جمہوریت کا خواب پورا ہو سکتا ہے

اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا : دہشتگردی کی نرسریاں ختم کرنے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، ملکی وسائل لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیئے، غریب کی زندگی میں خوشحالی آنے سے ہی حقیقی تبدیلی آئے گی، قوم جنرل راحیل شریف کو پورے اعزاز، محبت اور فخر سے رخصت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو بدمعاشی سے روکنے کیلئے جارحانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا، جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ سے پاک فوج کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہونگی، قوم کو یقین ہے کہ نیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مشن کو پورا کرے گا، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک وزیر خارجہ اور خارجہ پالیسی سے محروم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی نرسریاں ختم کرنے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اشرافیہ غریبوں سے ووٹ لیتی ہے لیکن غریبوں سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتی، جاگیر داروں، سرمایہ داروں اور رسہ گیروں سے سیاست کو یرغمال بنا رکھا ہے، حکمران طبقے میں آمرانہ سوچ کے خاتمے سے ہی حقیقی جمہوریت کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوری رویوں کا فقدان ہے، نااہل حکمران عوام کی خوشیوں کے قاتل ہیں، غیر ملکی قرضے عوام نہیں حکام پر خرچ ہوتے ہیں، جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬