شیعہ علما کونسل کے مرکزی سینئر نائب صدر وزارت حسین نقوی انتقال کر گئے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹکے مطابق، شیعہ علما کونسل کے مرکزی سینئر نائب صدر وزارت حسین نقوی کہولت سن کی بناء پر انتقال کر گئے ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے سید وزارت حسین نقوی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
شیعه علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامه عارف واحدی، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن سید افتخار حسین نقوی سمیت بزرگ شیعه علماء نے افسوس کا اظهار کیا۔
سید وزارت حسین نقوی تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن تھے اور ملت جعفریہ کے لئے بھی ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے