23 November 2016 - 22:37
News ID: 424642
فونت
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ شام کے بحران کا جاری رہنا اس ادارے کی ناکامی ہے۔
بان کی مون

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے منگل کو سی این این کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ شام کے بحران کا ختم نہ ہونا اور مسلسل تشدد کا جاری رہنا اس ادارے کی بہت  بڑی شکست ہے-

انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ہر روز متعدد عورتیں اور بچے شام میں جاری جھڑپوں اور تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں -

بانی کی مون نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے کہ جب گذشتہ چار برسوں سے دہشت گردوں کے توسط سے حلب کا محاصرہ جاری ہے لیکن مغربی حلقے اور اقوام متحدہ، شام میں دہشت گردوں کی جارحیتوں کے سامنے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں-

شام کے صدر بشار اسد کے بقول حلب کے تعلق سے مغرب کے جنون آمیز رویے کی وجہ، شامی فوج کی پیشقدمی کے نتیجے میں دہشت گردوں کی مسلسل  ناکامی ، اور امریکہ اور اس کے فرانس و برطانیہ جیسے اتحادیوں کو اس ملک میں ہونے والی پے در پے شکست ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬