24 November 2016 - 18:17
News ID: 424654
فونت
عالمی برادری سے یمن کی وزارت صحت کی اپیل؛
یمن کی وزارت صحت نے ایک بار پھر عالمی برادری سے سعودی عرب کے حملے رکوانے کی اپیل کی ہے۔
یمن کی وزارت صحت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پریس ٹی وی نے خبر دی ہے کہ یمن کی وزارت صحت نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب پر دباؤ ڈال کر یمن کے عوام پر سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کو رکوائے۔

یمن کی وزارت صحت نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عالمی برادری سعودی حملوں اور پابندیوں کے باعث دواؤں سے محروم یمنی مریضوں کی مدد اور ان کی جان بچانے کے لئے آگے بڑھے۔

یمن کی وزارت صحت نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اب صرف چند ہی اسپتال ایسے بچے ہیں جو طبی خدمات فراہم کرنے کے قابل ہیں باقی تمام اسپتال، دواؤں کی کمی کی وجہ سے بند ہونے کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں ۔

آل سعود حکومت ، مارچ دوہزارگیارہ سے امریکہ اور بعض عرب ممالک کی مدد سے  یمن پر حملے کررہی ہے تاکہ اس ملک کے مفرور صدر منصورہادی کو اقتدار میں واپس لا سکے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬