عراق فورسز نے موصل میں داعش دہشت گرد کی آخری سپلائی لائن بھی کاٹ دی ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق فورسز نے موصل میں داعش کی آخری سپلائی لائن بھی کاٹ دی جس کے بعد داعش دہشت گرد موصل میں مکمل طور پر عراقی افواج کے محاصرے میں آ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عراقی فوج اور رضاکار دستوں کی داعش کے خلاف پیش قدمی جاری ہے اور حکومتی فوج نے موصل کے زیادہ تر مشرقی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔
ادھر عراقی رضاکار دستوں نے موصل میں داعش کی آخری سپلائی لائن بھی منقطع کر دی ہے جس کے بعد داعش دہشت گرد مکمل طور پر عراقی فورسز کے گھیرے میں آ گئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے