24 November 2016 - 22:24
News ID: 424661
فونت
ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کا صوبائی اجلاس پشاور میں بھرپور طریقے سے منعقد ہوا۔
حجت الاسلام اقبال بہشتی

حجت الاسلام محمد اقبال بہشتی ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی نائب صدر منتخب

ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کا صوبائی اجلاس پشاور میں بھرپور طریقے سے منعقد ہوا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کا صوبائی اجلاس ۲۴ نومبر۲۰۱۶ء کو پشاور میں بھرپور طریقے سے منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے صوبائی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام محمد اقبال بہشتی، ڈپٹی سیکٹری جنرل مولانا عبدالحسین، سیکرٹری سیاسیات قاسم رضا، پشاور کے سیکرٹری جنرل سلامت علی جعفری، ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل مولانا مرتضی عابدی اور علاقہ بنگش سے مولانا سرفراز علی مہدوی نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی کابینہ کے انتخابات ہوئے جس میں مجلس وحدت مسلمین کے تین رہنمائوں کو صوبائی کابینہ میں شامل کرلیا گیا ، جن میں حجت الاسلام محمد اقبال بہشتی صوبائی نائب صدر، مولانا سید  مرتضی عابدی سیکرٹری مالیات، مولانا عبد الحسین رکن خطبات جمعہ کمیشن منتخب ہوئے۔

یاد رہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تقریبا 21جماعتوں پر مشتمل ایک مذہبی اتحاد ہے جو کہ وطن عزیز میں بین المسالک ہم آہنگی کے لئے کوشاں ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬