25 November 2016 - 19:32
News ID: 424674
فونت
امریکا میں گرین پارٹی نے ملک کی تین اہم ریاستوں میں صدارتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
صدارتی انتخابات

امریکا میں گرین پارٹی نے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرائے جانے کا مطالبہ کیا

امریکا میں گرین پارٹی نے ملک کی تین اہم ریاستوں میں صدارتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے صدارتی انتخابات میں گرین پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار جیل اسٹائن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا میں ایک تکلیف دہ اور تفرقہ انگیز انتخابی مہم کے بعد ایسی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں کہ گرین پارٹی کے ووٹروں کی سائٹوں اور خود پارٹی کی سائٹ ، نیز ذاتی ایمیل کو ہیک کرلیا گیا ہے ۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ اس صورتحال کے نتیجے میں بہت سے امریکی  شہریوں کا صدارتی انتخابات کے شفاف ہونے کے تعلق سے اعتماد اٹھ گیا ہے اور وہ صدارتی انتخابات کے نتائج کو شک و شبہے کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ۔ امریکا کے صدارتی انتخابات میں گرین پارٹی کی امیدوار جیل اسٹائن نے الیکشن کمیشن کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ تین اہم ریاستوں ویسکانسین ، میشیگن اور پینسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرائیں ۔

واضح رہے کہ ان تین ریاستوں میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کامیاب ہوئے ہیں اور ان ہی تینوں ریاستوں کے نتائج نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

نیویارک میگزین نے بھی خبردی ہے کہ انتخابی عمل پر نظر رکھنےوالے ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ ان تین ریاستوں کے نتائج مشکوک ہیں اور وہ ڈیموکریٹس امیدوار ہیلری کلنٹن کو اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ بھی ان تینوں ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کریں ۔

ایک طرف جہاں گرین پارٹی کی امیدوار نے مذکورہ تینوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرائے جانے کا مطالبہ کردیا ہے وہیں اب ہیلری کلنٹن کے حامی بھی ایسے مطالبے کے بارے میں سوچنے لگے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬