عراق کے شمالی میں داعش کے خودساختہ وزیر ابلاغ و تشہیر عراقی فوج کی بمباری میں ہلاک ہوگیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے شمالی صوبہ نینویٰ میں داعش کے خودساختہ وزیر ابلاغ و تشہیر عراقی فوج کی بمباری میں ہلاک ہوگیا ہے۔
عراقی فوج نے موصل میں کاروائی کے دوران داعش کے مختلف ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں داعش کا وزیر ابلاغ وتشہیر زیاد خروفہ متعدد ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا، جسے بعد میں موصل کے مغربی حصے میں انتہائی سخت سکیورٹی میں تدفین کردیا گیا ہے۔
مقتول رہنما داعش کا پروپیگنڈہ سیل اور تشہیری فلموں کی تیاری کا نگران بتایا جاتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے