غزہ کی وزارت صحت نے توانائی اور ایندھن کی کمی کے باعث فلسطینی بیماروں کی زندگی پر مرتب ہونے والے منفی نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ایندھن اور توانائی کی کمی کے باعث ممکن ہے فلسطین کے بیمار بچے، طبی سہولتوں اوردیکھ بھال سے محروم رہ جائیں۔
غزہ کے محاصرے کے وقت سے اب تک بجلی کی کٹوتی اور ایندھن کی کمی کے سبب صیہونی حکومت کے محاصرے والے علاقے میں موجود بیس لاکھ فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مصر اور غزہ کی سرحد پر واقع رفح گذرگاہ کو بہت کم کھولے جانے کے باعث بھی فلسطینیوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں اور مریضوں کو علاج معالجے کی غرض سے فلسطینی علاقوں سے باہر نہ لے جانے کے سبب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد کینسر اور گردے کی بیماری اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہے اور دواؤں کی قلت کے سبب ان کا علاج معالجہ مشکل ہو گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے