26 November 2016 - 10:59
News ID: 424696
فونت
مراکش کے شهر «فاس» میں کل جمعہ کے روز دو روزہ دوسری عالمی کانفرنس «سیرت نبوی(ص)» کا آغاز ہوا ۔
کانفرنس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز علم و تحقیق مراکش (مبدع) کے زیر اھتمام اور وزارت اوقاف اور امور اسلامی کے تعاون سے مراکش کے شهر «فاس» میں کل جمعہ کے روز دو روزہ دوسری عالمی کانفرنس «سیره نبوی(ص)» کا آغاز ہوا ۔  

اس عالمی کانفرنس میں اسلامی دنیا کے محققین اور اکیڈمک ماھرین سیرت نبوی(ص) کے سلسلے میں تقریریں کریں گے  ۔

«عبدالله غازی» گنی کوناکری کے وزیر مذہبی امور نے اس سلسلہ میں کہا: نبی مکرم اسلام (ص) کی سیرت محبت، رواداری، برادری، حکمت ، عدالت اور ظلم سے مقابلے کے لئے بہترین آئڈیل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: نبی مکرم اسلام (ص) کی سیرت ٹھوس حقائق اور علمی، اخلاقی، اقتصادی، سماجی و سیاسی انسائیکلوپیڈیا شمار کی جاتی ہے ، ضروری ہے کہ معاشرے کے رشد و ترقی میں اس کی تعلیم دی جائے ۔

«القرویین» یونیورسٹی مراکش کے سربراہ «محمد الروکی» نے اپنے بیان میں کہا: ملت اسلامیہ آج شدت کے ساتھ آپ کی سیرت کی تشنگی محسوس کررہی ہے ، لھذا محققین پر لازم ہے کہ آپ کی صحیح سیرت سے معاشرے کو آشنا کرائیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۱۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬