26 November 2016 - 13:03
News ID: 424701
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ :
نجف اشرف عراق کے امام جمعہ نے سعودیہ عربیہ کے نیوز پیپر شرق الاوسط کے توھین آمیز اقدامات کو جنون آمیز و احمقانہ بتایا ۔
 حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف عراق کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو حسینیہ فاطمہ کبری میں سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا ، سعودیہ عربیہ کے نیوز پیپر شرق الاوسط کے ذمہ داروں کا محاکمہ کئے جانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ شرق الاوسط کا توھین آمیز یہ اقدام جنون آمیز و احمقانہ ہے ۔

نجف اشرف عراق کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فوج ، عوامی فورس ، پیشمرگہ اور قبائلی جنگجووں نے مجاھدت اور جانفشانی کی ہے کہا: شھر موصل عراقی مجاھدین کے محاصرے میں اور 85 هزار سے زیاد عراقی دھشت گرد داعش کے پنجے سے آزاد ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ داعش موصل کو ترک کرنے اور موصل میں موجود اپنے تمام اسناد و مداراک نابود کرنے میں مصروف ہیں کہا: ان دنوں داعشی سرغنہ رسول اکرم (ص) کی مکہ سے مدینہ کی جانب هجرت کو نمونہ بناتے ہوئے اپنے افراد کو موصل ترک کرنے کی نصیحتیں کر رہے ہیں ۔

حجت الاسلام قبانچی نے یہ کہتے ہوئے کہ بہت جلد عراق کی عزت و کرامت واپس لوٹ ائے گی کہا: موصل کی آزادی کا چوتھا مرحلہ کامیابی کے ساتھ ختم ہوا اور اب عراق داعش کے وجود سے مکمل طور سے پاک ہونے والا ہے ۔

انہوں نے تاکید کی: عراقی پارلیمنٹ سنیچر کو عوامی فورس کی حمایت میں قانون تصویب کر کے  ان جوانوں کے مستقبل کی ضمانت کرے گی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۰۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬