رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی میں صبح 6 بجےغلنئی کے ایف سی کیمپ میں اسلحے سے لیس 4 حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں متعدد ریکروٹس موجود تھے۔ حملہ آوروں نے فائرنگ کی ۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کا گھیراؤ کرکے انہیں مسجد سے باہر ہی روک دیا گیا جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے 2 سیکورٹی اہلکار جان بحق ہوگئے۔ واقعے میں 2 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ 2 حملہ آوروں کو سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
واضح رہے پاکستان کا نیم خود مختار قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی افغانستان کے ساتھ ملنے والی سرحد کے قریب واقع ہے جہاں پاکستانی فوج، دہشت گردوں کے خلاف متعدد آپریشن بھی کرچکی ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں اس حملے کی تصدیق کی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰