28 November 2016 - 18:24
News ID: 424734
فونت
صیہونی حکومت کی جنگ پسند کابینہ نے امریکہ سے مزید لڑاکا طیاروں کا مطالبہ کر دیا ہے۔
صھیونی


 

رسا نیوز ایجنسی کی قدس نیٹ سے رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی کابینہ نے امریکہ سے مزید سترہ ،  ایف پینتیس جنگی طیاروں کی درخواست کی منظوری دے دی ہے- اس درخواست کے بعد صیہونی حکومت کی جانب سے امریکہ سے طلب کئے جانے والے ایف پینتیس طیاروں کی مجموعی تعداد  پچاس ہو گئی ہے-

صیہونی وزیراعظم نتین یاہو نے ایک بیان میں امریکہ سے مزید سترہ ایف پینتیس لڑاکا طیاروں کی درخواست کی تصدیق کی ہے- صیہونی حکومت کی یہ درخواست امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سامنے آئی ہے- لاکہیڈ مارٹن کمپنی ، امریکہ کے لئے ایف پینتیس لڑاکا طیاروں کے تین ماڈل ڈیزائن اور تیار کرتی ہے-  برطانیہ ، اٹلی ، ترکی ، ہالینڈ ، ناروے اسٹریلیا ، جاپان ،اور جنوبی کوریا نے بھی اس کمپنی سے ان لڑاکا طیاروں کی خریداری کی درخواست کی ہے-

امریکی سینیٹ نے اپنے دو ہزار سترہ کے بجٹ میں اسرائیل کی فوجی مدد کے لئے تین اعشاریہ چار ارب ڈالر کی امداد مختص کی ہے- امریکہ اور صیہونی حکومت کے تعلقات سے پتہ چلتا ہے کہ باراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمٹ دونوں کے دور میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات میں فروغ امریکی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے اور امریکی حکام ان تعلقات کو ہرگز متاثر نہیں ہونے دینا چاہتے-

صیہونی حکومت کے لئے امریکی فوجی امداد میں اضافہ درحقیقت  اس کی توسیع پسندانہ پالیسیاں جاری رکھنے کے لئے امریکہ کی جانب سے ہری جھنڈی سمجھا جا تا ہے- صیہونی حکومت کی جنگ پسندانہ پالیسیاں علاقے اور دنیا کی سیکورٹی کے لئے سنگین خطرہ ہیں-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬