29 November 2016 - 21:11
News ID: 424768
فونت
شیعہ علماء کونسل صوبہ خیبر پختوخوا کے ایک وفد نے صوبائی صدر کی صدارت روالپنڈی میں مورخہ ۲۵ نومبر کو قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
شیعہ علماء کونسل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل صوبہ خیبر پختوخوا کے ایک وفد نے صوبائی صدر حجت الاسلام حمید حسین امامی کی صدارت روالپنڈی میں مورخہ ۲۵ نومبر کو قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

وفد میں صوبائی صدر حجت الاسلام حمید حسین امامی ، صوبائی سیکریٹری جنرل آخونزادہ مظفر علی ، صوبائی سیکریٹری مالیات میر غلام مرتضی ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مولانا سید مرتضی جعفری ،ڈیوژنل صدر پشاور سید یوسف علی اور مرکزی سیاسی سیل کے ممبر آخونزادہ اقتدار علی مظہر شامل تھے۔

ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا کے تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی سیکریٹری جنرل آخونزادہ مظفر علی نے قائد محبوب کو محرم الحرام کے دوران صوبائی قیادت کی طرف سے کارگزاری رپورٹ پیش کی اور عزاداری کے خلاف آیف آئی آر اور فورتھ شیڈول جیسے معاملات سے متعلق صوبائی قیادت کی اقدامات کا ذکر کیا۔

قائد ملت نے صوبائی قیادت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید اقدامات کی ہدایت کی اور مرکز کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

قائد ملت جعفریہ نے صوبائی صدر اور صوبائی سیکریٹری جنرل کو جماعت کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید بہتر اور فعال بنانے کی بھی ہدایت کی۔ملاقات کے دوران صوبائی وفد نے قائد ملت سے انکے بھانجے کی اور بابائے تحریک سید وزارت حسین نقوی کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

ملاقات میں جے ایس او کے ضلع پشاور کے آرگنائزر آخونزادہ اطہر شہباز علی نے بھی شرکت کی جنھوں نے قائد ملت کو ضلع پشاور میں جے ایس او کی تنظیم سازی سے متعلق آگاہ بھی کیا۔

آخر میں قائد ملت جعفریہ کو صوبائی قیادت نے پشاور دورے کی دعوت دی گئی جسے قائد محبوب نے قبول کرتے ہوئے عنقریب پشاور تشریف آوری کا وعدہ کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬