30 November 2016 - 09:18
News ID: 424778
فونت
وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج نے امریکہ اور سعودی عرب کو دہشت گرد گروہ داعش کے قیام کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
جولیان آسانج


رسا نیوز ایجنسی کی پریس ٹی وی سے مطابق، وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج نے کہا ہے کہ امریکہ کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے سی آئی اے  اور سعودی عرب نے مل کر دہشت گرد گروہ داعش کے قیام کا راستہ ہموار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے بعد امریکہ ایسی جنگ میں کود پڑا جو ایک عشرے تک جاری رہی اور اسی جنگ کے نتیجے میں داعش کے قیام کے لیے جغرافیائی اور مالی حالات سازگار ہوئے۔

وکی لیکس کے بانی نے کہا کہ سعودی عرب مغرب کی حمایت سے شام کے صدر کے خلاف برسر پیکار دہشت گرد گروہوں کی کھلم کھلا حمایت کر رہا ہے۔

وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج نے چند روز قبل تازہ ترین دستاویزات کی بنیاد پر انکشاف کیا تھا کہ داعش کو سی آئی اے نے قائم کیا ہے۔ وکی لیکس اب تک، امریکہ کی پانچ لاکھ سے زائد خفیہ سفارتی دستاویزات اپنی ویب سائٹ پر جاری کر چکی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬