سینکڑوں کی تعداد میں یمنی شہریوں نے سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے صوبہ حدیدہ کے رہائشی علاقوں پر سعودی جارحیت کے بعد ہونے والےاس مظاہرے میں شریک لوگ آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت مجرم اور بےدین ہے کیونکہ کوئی بھی مذہب بےگناہوں کے قتل عام کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ مظاہرین نے سعودی جارحیت میں عام شہریوں کے قتل عام پر عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی بھی مذمت کی۔
قابل ذکر ہے کہ صوبہ حدیدہ کے قطیعہ نامی علاقے پر سعودی جنگی طیاروں کے تازہ وحشیانہ حملے میں بارہ عام شہری شہید ہو گئے تھے۔
حدیدہ کے قبائلی رہنما عبدالقادر قدحی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی کو توڑ دیں اور عام شہریوں کے قتل عام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔/۹۸۸/ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے