30 November 2016 - 23:43
News ID: 424794
فونت
غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کی عالمی مہم
غزہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے یکجہتی کے نعرے کے ساتھ عالمی کمپین نے غزہ کے عوام سے یکجہتی کے مقصد سے مختلف ملکوں میں پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔

یہ پروگرام ثقافتی نوعیت کے رہے ہیں جن میں غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ اس جنگ زدہ علاقے کا محاصرہ جاری رہنے سے فلسطینیوں کے مسائل و مشکلات میں مسسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ان پروگراموں کے شرکاء نے رفح کی سرحدی گذرگاہ سمیت تمام گذرگاہوں کو کھولے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی ہے۔

غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے عالمی کمپین نے غزہ کے عوام کی ہمہ جہتی حمایت، سرزمین فلسطین کی مکمل آزادی تک استقامت و پائیداری جاری رکھے جانے، صیہونیوں کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

پروگراموں کے شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے اس جنگ زدہ علاقے کا محاصرہ ختم کرانے کی راہ میں پائی جانے والی تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کرے۔

واضح رہے کہ دو ہزار سات سے غزہ کا محاصرہ جاری ہے جس کی بناء پر اس علاقے کے پندرہ لاکھ شہریوں کو خوراک، پینے کے صاف پانی اور کپڑوں نیز دواؤں سمیت مختلف قسم کی بنیادی اشیاء کی شدید قلّت کا سامنا ہے جس کی بناء پر اس علاقے میں انسانی بحران کے شدّت اختیار کر جانے کے بارے میں گہری تشویش لاحق ہو گئی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬