30 November 2016 - 23:45
News ID: 424795
فونت
شام:
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے شام کے شہر حلب کی صورت حال کے حوالے سے اقوام متحدہ، امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی لاتعلقی پر کڑی تنقید کی ہے۔
حلب

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ ، امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے شام میں حلب کے شہریوں کو کوئی انسان دوستانہ امداد ارسال نہیں کی ہے۔

روس کے اس ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو حلب کے عوام کی صورت حال کو بہتر بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق شہر حلب کے مشرقی علاقے کے تقریبا ایک لاکھ افراد کو انسان دوستانہ امداد کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے حال ہی میں حلب کے مشرقی علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ مختلف دیگر علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی اس کی کامیاب کارروائیوں کا سسلسلہ بدستور جاری ہے۔

شہر حلب اگر مسلح دہشت گرد گروہوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد ہو جاتا ہے تو شام کے سب سے بڑے شہر پر دمشق کی حکومت کا کنٹرول ہو جائے گا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬