
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے خبردی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس کے علاقے ابودیس میں قدس یوینورسٹی پر حملہ کیا اور فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کرکے پچاس فلسطینیوں کو زخمی کردیا ۔
اسی طرح صیہونی ظالم حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل پر بھی حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔
صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں کے خلاف اکتوبر دوہزار پندرہ سے فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونیت مخالف مظاہرے جاری ہیں ۔
صیہونی حکومت مسجد الاقصی کوزمان و مکان کے لحاظ سے تقسیم کرنا چاہتی ہے جس پر فلسطینیوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہاہے اور انہوں نے اکتوبر دوہزارپندرہ سے تحریک انتفاضہ قدس شروع کررکھی ہے ۔
اس عرصے میں صیہونی فوجی دوسو پینسٹھ سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکے ہیں جبکہ سیکڑوں فلسطینی زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۱۸۵/