02 December 2016 - 08:33
News ID: 424820
فونت
شامی فوج نے حلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے ایک بار پھر اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
حلب شام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح افواج کی آپریشنل کمان نے شہر حلب کی فوجی و سیکورٹی کی صورت حال اور دہشت گردوں کے قبضے سے اس شہر کے مشرقی علاقوں کو آزاد کرانے کا وقت قریب آنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شامی فوج اور اس کی اتحادی قوتیں حلب کے مشرقی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں اور ان کا عزم متاثر نہیں ہو گا۔

اس بیان میں تاکید کے ساتھ کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو مدد پہنچائے جانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی اور اس قسم کے کسی بھی اقدام کا سختی سے جواب دیا جائے گا اور مجرموں، دہشت گردوں، ان کے حامیوں اور صیہونیوں کا کوئی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حلب کے عوام کو دہشت گردوں پر ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔

دوسری جانب شام کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے خبر ملی ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے الحلوانیہ کے علاقے میں السکن الشباب نامی علاقے کو دہشت گردوں کو قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے عوام کا جانی تحفظ کرتے ہوئے حلب کے مشرقی علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنا شروع کردیا ہے۔

اسی کارروائی کے پیش نظر ہزاروں کی تعداد میں عام شہریوں کو جن میں بیشتر عورتیں اور بچے شامل ہیں، محفوظ علاقوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬