02 December 2016 - 11:38
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424824
فونت
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے ملک کی قومی حکومت کی تشکیل کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے منفی موقف کو جانبدارانہ قراردیا ہے۔
اقوام متحدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے یمن کی قومی حکومت کی تشکیل کے تعلق سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسما‏عیل ولد الشیخ کے منفی بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں غیرجانبداری کے اصول کی پاسداری کرتے ہوئے یمنی عوام کے مفادات اور مطالبات کے راستے پر قدم بڑھانا چاہئے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے غیر ملکی فریقوں سے بھی کہا ہے کہ وہ یمنی عوام کے عزم و ارادے کے ساتھ مثبت رویّہ اپنائیں ۔

واضح رہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ انصاراللہ کا اقدام، یمن میں بیس مہینے سے جاری جنگ کو ختم کرانے پر مبنی اقوام متحدہ کی کوششوں کو نقصان پہنچارہا ہے ۔

یمن میں امن و استحکام کی برقراری کی راہ میں سعودی عرب کے ذریعے مسلسل رکاوٹیں کھڑی کئے جانے کے بعد یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ اور پیپلزکانگریس نے پیر کو عبدالعزیز بن جیبتور کی قیادت میں بیالیس وزرا پر مشتمل ایک قومی حکومت تشکیل دے دی ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬