رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے یمن کی قومی حکومت کی تشکیل کے تعلق سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ کے منفی بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں غیرجانبداری کے اصول کی پاسداری کرتے ہوئے یمنی عوام کے مفادات اور مطالبات کے راستے پر قدم بڑھانا چاہئے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے غیر ملکی فریقوں سے بھی کہا ہے کہ وہ یمنی عوام کے عزم و ارادے کے ساتھ مثبت رویّہ اپنائیں ۔
واضح رہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ انصاراللہ کا اقدام، یمن میں بیس مہینے سے جاری جنگ کو ختم کرانے پر مبنی اقوام متحدہ کی کوششوں کو نقصان پہنچارہا ہے ۔
یمن میں امن و استحکام کی برقراری کی راہ میں سعودی عرب کے ذریعے مسلسل رکاوٹیں کھڑی کئے جانے کے بعد یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ اور پیپلزکانگریس نے پیر کو عبدالعزیز بن جیبتور کی قیادت میں بیالیس وزرا پر مشتمل ایک قومی حکومت تشکیل دے دی ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/