رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیدائے لبنان کے امام جمعہ آیت الله عفیف نابلسی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو کثیر تعداد میں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا ، شام کے علاقہ حلب کی جنگ کو سرنوشت ساز جانا اور کہا: حزب اللہ سامراجی اور تکفیری طاقتوں کو ہرانے میں کوشاں ہے ۔
انہوں نے تکفیریوں کے مقابل شامی فوج اور حزب اللہ کی پہ درپہ کامیابیوں سراہا اور کہا: حلب میں حزب اللہ کی پیروزی شام کو تقسیم ہونے سے بچا لے گی ۔
آیت الله نابلسی نے خطبہ جمعہ کے دوسرے حصے میں لبنان کے داخلی مسائل کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حکومت کے قیام میں موجود روڑے دور اور گتھیاں کھل جانی چاہیں اور حق دار پارٹیوں کے لئے تشکیل حکومت کا موقع فراھم کیا جانا چاہئے ۔
سرزمین لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے مزید کہا: حکومت کی تشکیل میں مذھبی ریزرویشن اور بعض پارٹیوں کو سائڈ لگانے کی کوشش نہ کی جائے نیز القوات لبنان پارٹی بھی اپنے معینہ سے حق سے زیادہ نہ لے ۔
انہوں نے لبنان میں الیکشن کے نئے قانون بنائے جانے کی تاکید کی اور کہا: اگر ہم موجودہ قبائلی قانون کو بدلنا چاہتے ہیں اور حکومت کی موجودہ اسف بار حالت سے باہر آنا چاہتے ہیں تو ماضی کے حالات سے تجربہ لیتے ہوئے ملک کی ترقی کی کوشش کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۸