02 December 2016 - 23:24
News ID: 424831
فونت
ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں کی مدت میں توسیع کا امریکی اقدام یورپ، چین اور روس کی توہین ہے-
محسن رضائی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کےسکریٹری محسن رضائی نے امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف ڈی آماٹو قانون کی مدت میں توسیع کے بل کی منظوری پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر امریکا ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرتاہے تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا -

انہوں نے سماجی رابطے کے اپنے ایک پیچ پر لکھا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہیں بنابریں امریکا کو جواب دینےکے لئے ایران کا ہاتھ کھلا ہوا ہے-

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف پابندیوں کے قانون ڈی آماٹو کی مدت مزید دس برسوں تک بڑھانے کے بل کی منظوری دے دی ہے - ایران نے کہا ہے کہ یہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا -/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬