03 December 2016 - 08:50
News ID: 424837
فونت
غزہ پٹی میں رہنے والے فلسطینیوں نے نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کی جیلوں میں بند فلسطینی اسیروں کی حمایت میں مظاھرہ کیا ۔
فلسطین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی میں رہنے والے فلسطینیوں نے گذشتہ روز غزہ پٹی میں موجود عالمی ریڈ کراس کے دفتر کے سامنے نماز جمعہ پڑھی اور تحریک جهاد اسلامی کی درخواست پر غاصب صھیونیت اسرائیل کی جیلوں میں بند فلسطینی اسیروں کی حمایت میں مظاھرہ کیا ۔

تحریک جهاد اسلامی کے رھبر خالد البطش نے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا: ہم آج غاصب صھیونیت اسرائیل کی جیلوں میں بند فلسطینی اسیروں سے یکجہتی کا اعلان کرنے کے لئے یہاں پر اکٹھے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صھیونی جیلوں میں موجود فلسطینیوں کی سلامتی اسرائیلی حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہا: عرب لیگ اور عالمی معاشرے سے ہمارا مطالبہ ہے کہ صھیونی جیلوں میں موجود فلسطینیوں کی پشت پناھی اور ان سپورٹ کریں ۔

واضح رہے کہ غاصب صھیونیت کے فوجی گرفتاری قانون کے تحت 750  فلسطینی ، اسرائیل کی جیلوں میں بند ہیں کہ ان میں سے 7 افراد نے اس قانون کے اعتراض میں آخر ستمبر سے اسرائیل کی اس سامراجی سیاست کے اعتراض میں بھوک ہڑتال کر رکھی ہے ۔

فوجی گرفتاری قانون من جملہ ان قوانین میں سے ہے جو غاصب صھیونیت کو اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو بغیر محاکمہ کے 1 سے 6 ماہ تک جیل میں بند کردے اور اپنی مرضی کے تحت ان اسیروں کے جیل کی مدت کو نامحدود وقت تک بڑھا دے ، اور اگر جج اس فرد کو غاصب صھیونی حکومت کے لئے خطرہ محسوس کرے کہ تو وہ پانچ سال تک اس کی سزا کو بڑھا سکتا ہے ۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق تقریبا 7 هزار فلسطینی ، غاصب صھیونیت کی جیلوں میں بند ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۱۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬