عراقی مسلح فورس سے مقابلے کیلئے؛
عراقی مسلح فورس کی صوبہ نینوا میں مسلسل کامیابیوں سے دھشت گرد گروہوں کے ذمہ داروں میں شدید بیچینی پھیل گئی ہے انہوں نے گھبرا کر موصل یونیورسٹی کو منھدم کر کے اسے فوجی چھاونی بنا ڈالا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک عراق ذمہ دار نے اطلاع دی کہ داعش نے اپنے دفاع کے لئے موصل یونیورسٹی کی بلڈنگ کے وسیع علاقہ پر بلڈوزر چلا کر اسے فوجی چھاونی بنا دیا ہے ۔
اس عراقی ذمہ دار نے بتایا کہ ابھی تک موصل کے سیکڑوں کیلو میٹر داعش کے قبضے سے آزاد ہوچکے ہیں ۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق، موصل کے آزاد شدہ علاقے میں آورہ وطن شھری اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں جبکہ عراقی فوج ، عوامی اور قبائلی فورس انہیں اپنے گھروں تک پہونچنے میں مدد کر رہی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۶۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے