صالح صماد :
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر نے کہا : جارحیت کا مقابلہ کرنا اورفوج کے ہاتھ مضبوط کرنا سالویشن حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
![صالح صماد](/Original/1395/05/26/IMG09305805.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر صالح صماد نے کہا ہے کہ امریکہ بحران کا خاتمہ نہیں بلکہ یمن کو نابود کرنا چاہتا ہے۔
صالح صماد نے سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمنی عوام کو درپیش مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگیا تو عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یمن کی سالویشن حکومت دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات استوار کر ے گی۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر نے کہا کہ جارحیت کا مقابلہ کرنا اورفوج کے ہاتھ مضبوط کرنا سالویشن حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
صالح صماد نے فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں کی جرات و بہادری کی تعریف کرتے ہوئے وطن پرست قوتوں سے اپیل کی کہ وہ سعودی جارحیت کے مقابلے میں عوامی رضاکاروں میں شامل ہوجائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے