06 December 2016 - 20:55
News ID: 424899
فونت
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے ہوٹل ریجنٹ پلازہ کراچی میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں گیارہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ۔
مجلس وحدت مسلمین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے ہوٹل ریجنٹ پلازہ کراچی میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں گیارہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کی لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی 11 افراد جاں بحق آگ کچن میں گیس لیکج کے باعث لگی، بھگدڑ کے دوران 65 افراد زخمی بھی ہوئے ، پاک فوج ، نیوی ، رینجرز اور پولیس نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

شاہراہ فیصل پر جناح ہسپتال کے قریب ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں لگنے والی آگ تین خواتین سمیت 11 افراد کی زندگیاں نگل گئی ، آگ پر چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ۔

امدادی کارروائیوں میں پاک فوج ، رینجرز ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور دلخراش واقعہ کئی قیمتی جانیں لے گیا ۔

آگ رات تین بجے کے قریب شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل ریجنٹ پلازہ کے کچن میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ہر طرف افراتفری کا عالم تھا جان بچانے کیلئے کوئی ادھر بھاگا تو کوئی ادھر ، آگ نے کسی کو نکلنے کی مہلت بھی نہ دی متعدد لوگوں نے پردوں سے لٹک کر اترنے کی کوشش کی ۔

آگ لگنے کی وجہ سے دھواں ہر طرف پھیل گیا ۔ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں ۔ دھواں نکالنے کے لیے کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑے گئے ، امدادی کاموں میں پاک فوج ، پاک نیوی ، رینجرز ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬