
کے حملے کے بعد سعودی فوجی فرار
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر میں واقع نشمہ چھاونی پر قبضہ کرلیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر میں واقع نشمہ چھاونی پر قبضہ کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نشمہ چھاونی پر یمنی فوجی اور عوامی رضاکار فورس کے حملے کے بعد سعودی فوجی فرار ہوگئے۔ یمنی فوج نے، جیزان کے علاقے میں سعودی فوج کے متعدد ٹھکانوں اوراسلحہ خانوں پر توپ خانے سے بمباری کی ہے۔ ان حملوں میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور ان کا سامان حرب تہس نہس ہوگیا ہے۔
یمن کی عوامی رضاکار فورس کے نشانہ بازوں نے نجران کے علاقے جبل مخروق میں سعودی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے تعز کے متعدد علاقوں میں سعودی اتحاد کی پیشقدمی کو ناکام بنا دیا ہے۔ تعز میں یمنی فوج اور سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/