
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے زیر انتظام مرکز تحقیقات و تبلیغات اسلامی جامشورو میں ۲ روزہ صوبائی تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انتظام کیا گیا ۔
ورکشاپ سے قائد وحدت حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری ،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی،سید ناصر شیرازی ،مرکزی ترجمان حجت الاسلام مختار احمد امامی ،بزرگ عالم دین حجت الاسلام حیدر علی جوادی اور صوبائی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین الہیٰ ا ہداف کی حامل انقلابی جماعت ہے ،جس میں تعلیم و تربیت کو خصوصی اہمیت حامل ہے ۔لہذٰا نصاب کے مطابق کارکنوں کو تعلیم و تربیت پر توجہ دینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ 25دسمبر کو حیدر آبا د میں عظیم الشان لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس منعقد ہوگی ،جبکہ قائد وحدت 20دسمبر سے صوبہ سندہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم فکر خمینیؒ کے وارث اور قائد شہید حجت الاسلام عارف حسین الحسینیؒ کے معنوی فرزند ہیں ،ہم ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا عہد کرتے ہیں ،سر زمین پاکستان کے محب وطن شہری ہونے کی حیثیت سے اس ملک کی تعمیر و ترقی اور تحفظ ہمارے فرائض میں شامل ہے۔مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ میں دہشت گردی اور تکفیری سوچ کے خلاف امن پسند قوتوں کا الائنس تشکیل دینا چاہتی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/