06 December 2016 - 22:34
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424907
فونت
سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ ملک سلمان متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں۔
آل سعود و یھود

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی  نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخواربادشاہ ملک سلمان متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے قطر کے ایئر پورٹ پر سعودی بادشاہ کا استقبال کیا۔ سعودی عرب کے بادشاہ قطر کے بعد کویت اور بحرین کا دورہ بھی کریں گے۔

پروگرام کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ کو امارات میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کرنی تھی تا کہ قاہرہ اور ریاض کے درمیان کشیدہ تعلقات کو ختم کیا جاسکے ۔ لیکن مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب کے بادشاہ کے دورہ امارات سے دو گھنٹے قبل ہی امارات کو ترک کردیا۔

سعودی عرب درحقیقت  مصر میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے جس کی وجہ سے مصر اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬