06 December 2016 - 23:04
News ID: 424910
فونت
بشار الجعفری:
اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حامی ، شام کو اس کے کھنڈرات میں دفن کر دینے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
بشار الجعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بشار الجعفری نے پیر کی رات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ، جو نیوزی لینڈ ، اسپین اور مصر کی جانب سے حلب میں ایک ہفتے کی جنگ بندی کے بارے میں منعقد کیا گیا تھا ، امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کو دہشت گردوں کا حامی قرار دیا  اور کہا کہ شام کو اس کے کھنڈرات میں دفن کرنے کا سناریو عراق، یمن ، لیبیا اور فلسطین میں بھی جاری ہے لیکن امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کو معلوم ہوجانا چاہئے کہ ان قوموں کی نفرین اور آہ ان کو لے ڈوبے گی۔

بشارالجعفری نے کہا کہ ترکی ، قطر اور سعودی عرب نے بھی متعدد اجلاسوں کے انعقاد کے ذریعے ایسے حالات فراہم کئے ہیں جو اس بات کا باعث بنے ہیں کہ اقوام متحدہ ، عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے تعلق سے اپنے اصولوں سے دور ہوجائے اور بعض ملکوں کے آلہ کار میں تبدیل ہوجائے۔

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ ، فرانس ، برطانیہ ، ترکی ، قطر اور سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت جاری رہنے کے ساتھ ہی یہ بات بھی قابل تعجب نہیں ہے اگر ان ملکوں کی جانب سے دہشت گرد عناصر نوبل  انعام سے نوازیں جائیں اور اس پر قابض ہوجائیں۔  /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬