رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے انٹیلی جنس افسروں اور القاعدہ دہشت گرد گروہ کے سرغنوں کی مشترکہ کاروائیوں میں، یمن کے شہروں میں امداد پہنچانے والی ٹیموں کے اراکین کو خواہ عرب ہوں یا غیرعرب ، اغوا کیا جارہا ہے-
اس ذریعے نے یمن کی نیوز ایجنسی سبا کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے سیکورٹی اور انٹیلی جنس افسران نے پیر انتیس اکتوبر کو الودیعہ گذرگاہ میں القاعدہ کے سرغنوں کو دعوت دی اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے صوبوں خاص طور پر صنعاء اور الحدیدہ میں امدادی کاروائیوں میں مصروف افراد کو چاہے وہ عرب ہوں یا غیر عرب ، اغوا کرنے میں ان کی مدد کریں-
اس سیکورٹی ذریعے نے کہا کہ القاعدہ کے سرغنوں نے اس کام کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے اور اس مشن کو بخوبی انجام دینے کے لئے سعودی عرب سے سخاوت مندانہ مالی حمایت کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے-اس ذریعے نے مزید کہا کہ سعودی عرب یہ دشمنانہ اقدام یمن کے عوام کے تشخص اور ان کے وقار کو مجروح کرنے کے لئے انجام دے رہا ہے-/۹۸۸/ن۹۴۰