07 December 2016 - 23:32
News ID: 424929
فونت
مغربی یمن کے صوبے حجہ کے الشرفین قبائل نے سعودی حملوں سے مقابلے کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے-
یمنی

رسا نیوز ایجنسی کی المیادین ٹی وی چینل سے رپورٹ کے مطابق ، الشرفین قبائل نے ایک فوجی پریڈ میں ، جس میں یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد الحوثی اور صوبہ حجہ کی مقامی شخصیات موجود تھیں ، یمن کے دفاع اور سعودی عرب کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے-

اس فوجی پریڈ میں موجود افراد نے امریکہ اور صیہونی حکوت کے پرچموں کو اپنے پیروں تلے روند ڈالا-

یمن سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ ایک سیکورٹی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے یمنی نیوز ایجنسی سبا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کے انٹیلی جنس افسران اور القاعدہ کے سرکردہ افراد مشترکہ آپریشن کے ذریعے یمن کے شہروں میں امداد پہنچانے والی ٹیموں کے اراکین کو اغوا کر رہے ہیں-

یمن میں گذشتہ سال چھبیس مارچ سے جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک گیارہ ہزار چار سو یمنی شہید ہوچکے ہیں کہ جن میں بیشتر عام شہری ہیں-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬