08 December 2016 - 11:50
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424936
فونت
سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے ساحل کے قریب کشتی پر بمباری کے نتیجے میں ۶ پاکستانی ملاح ہلاک ہوگئے ہیں۔
سعودی طیارہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے ساحل کے قریب کشتی پر بمباری کے نتیجے میں ۶ پاکستانی ملاح ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کشتی پر ۱۲ پاکستانی ملاح سوار تھے جن میں سے ۶ لاپتہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی طیاروں نے یمن کے صوبہ تعز میں مکھہ کے ساحل پرپاکستانی کشتی کو نشانہ بنایاجس میں ۱۲پاکستانی ملاح سوار تھے۔

سعودی طیاروں کی بمباری میں پاکستانی کشتی مکمل طور پر تباہ ہوگئی  کشتی میں ۱۲ افراد سوار تھے جن میں سے ۶ کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 6 ابھی تک لاپتہ ہیں ۔

یاد رہے کہ مارچ ۲۰۱۵ ء سے سعودی عرب نے دس ممالک کے ساتھ ملکر یمن کے عوام کے خلاف جنگ مسلط کی یمنی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق اب تک سعودی عرب کے ہوائی حملوں  میں ۱۱۴۰۰سویلین شہری مارے جاچکے ہیں۔ جبکہ یمن کے بنیادی ڈھانچے کو سعودی عرب نے بالکل تباہ کردیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬